Story: Unity is Strength
:کہانی
اتفاق میں برکت ہے
ایک گاؤں میں ایک کسان رہتا ہے۔ اس کے چار بیٹے تھے جو آپس میں ہر وقت جھگڑا کرتے رہتے تھے۔ کسان نے ان میں اتحاد پیدا کرنے کی پوری کوشش کی لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔ اس غم کی وجہ سے کسان کی صحت کو کافی نقصان پہنچااور وہ شدید بیمار ہوگیا۔ وہ اپنی موت سے پہلے اپنے بیٹوں کو متحد کرنا چاہتا تھا۔

ایک دن اس نے طے کر لیا کہ وہ اپنا خواب پورا کر کہ دم لے گا۔ اس نے اپنے بیٹوں کو بلایا اور ان سے کچھ لکڑیاں لانے کو کہا۔ جب وہ لکڑیاں لے آئے تو کسان نے اپنے بیٹوں کو تمام لکڑیاں ایک گٹھے کی شکل میں باندھنےکو کہا۔ پھر کسان نے اپنے بیٹوں کو لکڑیوں کے گٹھے کو توڑنے کا کہا۔
وہ حیران ہوئے، لیکن انہوں نے ویسا ہی کیا جیسا کہ کہا گیا تھا۔ ہر ایک نے اپنی پوری طاقت سے کوشش کی لیکن لکڑیوں کا یہ گٹھا نہ توڑ سکے۔ جب ان کا سانس پھول گیا تو کسان نے ان سے لکڑیوں کو الگ الگ کرنے کو کہا، اس کے ایک بیٹے نے لکڑیوں کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔ پھر کسان نے اپنے بیٹوں سے دوبارہ ایک ایک کرکے لکڑیاں توڑنے کو کہا، لیکن اس بار انہوں نے یہ کام آسانی سےکر لیا۔
کسان انہیں سبق سکھانے کے لیے مناسب صورت حال پیدا کرنے میں کامیاب ہو گیا اور اب کسان نے انہیں نصیحت کی کہ اتحاد میں طاقت ہے۔ جب تک لکڑیاں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، انہیں کوئی بھی نہیں توڑ سکتا اور جب وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں گی تو انہیں توڑنا کوئی مشکل کام نہ ہوگا۔ اسی طرح، اگر تم چار بھائی بھی ان لکڑیوں کی طرح متحد ہو جاؤ گے تو ہمیشہ مضبوط اور ناقابل شکست رہو گے، لیکن اگر تم آپس میں جھگڑتے رہے تو مخالف تمھیں کچل دیں گے۔ انہوں نے یہ بات سمجھ لی اور اپنے والد سے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ کبھی جھگڑا نہیں کریں گے۔

:نتیجہ
اس کہانی سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ اتفاق میں برکت ہے۔
TAGS: Strength•Unity•Unity is Strength•Unity is Strength Urdu Story for Kids• •اردو کہانیاں•کہانیاں •
Leave a Comment