Top 50 Eid-ul-Adha Wishes For Family

Top-50-Eid-ul-Adha-Wishes-For-Family

عید الاضحی کو عید الکبیر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک بڑی قربانی کا دن ہے جو کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسما عیل علیہ السلام کی زبردست قربانی کی یادگار ہے اور اس حقیقت کی طرف رہنما ئی کرتا ہے کہ اصل خوشی اور حقیقی لطف دنیا کے مال ومتاع اورچیزیں حاصل کرنے میں نہیں ہے بلکہ اپنے آپ کو مالک حقیقی کی رضا کے مطابق اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کردینے میں ہے ۔

Eid-Ul-Adha Wishes

عید الاضحیٰ کی نیک تمنائیں

یہاں ہم نے اس خوشی کے موقع کو خاندان، دوستوں اور پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے عید الاضحیٰ کی نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا ایک مجموعہ اکٹھا کیا ہے۔تو آئیے عید کے تہوار کی خوشیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں۔

Eid-Ul-Adha Wishes 1 to 10

عید کا دن ہے گلے آج تو مل لے ظالم
رسم دنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے
عید الاضحی مبارک

عید کے بعد وہ ملنے کے لئے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
عید الاضحی مبارک

دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیال
وہ آسمان کا چاند ہے تو میرا چاند ہے
عید الاضحی مبارک

جس طرف تو ہے ادھر ہونگی سبھی کی نظریں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
عید الاضحی مبارک

اب کی بار عید پر طلب
تحفوں کی نہیں تمہاری ہے
عید الاضحی مبارک

عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں
ایک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی

کہتے ہیں عید ہے آج کا ش اپنی بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جاناں کی دید ہوتی

ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیاعید منائیں
جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک

عید کا چاند جو دیکھا تو تمنا لپٹی
ان سے تقریب ملاقات کا رشتہ نکلا

جن کے ملنے کا آسرا ہی نہیں
عید ان کا خیال لاتی ہے

Eid-Ul-Adha Wishes 1 1 to 20

آنکھیں جب تم کو ہی نہ پائےگی
تو عید کیسے منائی جائےگی

تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائےگی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائےگی

عید آئی تم نہ آئے کیا مزہ ہے عید کا
عید ہی تو نام ہے ایک دوسرے کی دید کا

اس عید پر صرف جانور ہی قربان مت کریں
اپنی ضد، انا، حسد اور بدگمانی کو بھی قربان کیجۓ
دل صاف کیجۓ تاکہ قربانیاں قبول ہوجائیں

جانور ذبح کرنا سنت ابراہیمی ہے
اور نفرتوں کو ذبح کرنا سنت رسول ﷺ ہے
کہ زندگی میں کبھی بھی دل میں نفرتیں نہ رکھنا
یار زندگی کا کیا بھروسہ ہے آج ہے تو کل نہیں

اصل قربانی تو باپ اور بیٹے کی گفتگو تھی
دنبہ کی قربانی تو اس کا فدیہ تھا
ہمیں دنبہ تو یاد رہا مگر گفتگو یاد نہ رہی

اللہ چاہتا ہے کہ میرا ہر بندہ ابرائیم جیسا بنے
تاکہ اللہ کیلۓ یہ اپنے اسماعیل قربان کرسکے

گزر گئی عید تو آیا خیال اس کو میرا
کر کے معذرت بولے کیسا دن گزرا عید کا

اللہ کی برکات آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دے اور
!کامیابی کے تمام دروازے کھول دے

ایسا ہو سب انسان ہوں خوش اتنے کہ ہر روز
اک دوسرے سے کہتا پھرے عید مبارک

Eid-Ul-Adha Wishes 21 to 30

پھر دکھاوے کا تبسم لانا پڑے گا
عید پہ مجھ کو مسکرانا پڑے گا

کوئی اتنا چاہے ہمیں تَو بتانا
کوئی تمہاری فکر کرے تَو بتانا
عید مُبارک تَو ہر کوئی کہہ دیتا ہے
کوئی ہمارے انداز میں کہے تَو بتانا

عید کا دن ھے اور دل پھر بھی اداس ھے
نہیں معلوم کس کے آنے کی امید و آس ھے
اے دل ! جھوٹی تسلی کیوں دیجیئے بھلا خود کو
جبکہ کسی کے آنے کی ہر امید بکواس ھے

عید آتی ہے ہر سال مگر عید پہ وہ رونق نہیں آتی
کیونکہ وہ بچپن والی عید اب نہیں آتی

زندگی کا حال بھی عید جیسا ہو گیا ہے
خوشیاں بھی سال میں اک بار دستک دیتی ہیں

عید قربان ھے دھوم سے منائیں گے
پھر سے تکےبوٹی کباب ہم کھائیں گے
مدتوں پڑی ھے عادت مانگ کر کھانا
ابکی بار بھی شاپر لیکر ہر گھر جائیں گے
سوچا ھے اب کی بار اسدخود سے حصہ کرنا
آخر کب تلک اپنے دامن مفلسی پھیلائیں گے

اللہ سے دعا ہے کہ وہ زمین پر بسنے والے تمام لوگوں کے لیے پر سکون اور خوشحال زندگی لائے۔عید الاضحٰی مبارک

کتنی مستانہ سی تھی عید مرے بچپن کی
اب خیالوں میں بھی لاتا ہوں تو کھو جاتی ہے
ہم کبھی عید مناتے تھے منانے کی طرح
اب تو بس وقت گزرتا ہے تو ہو جاتی ہے
ہم بڑے ہوتے گئے عید کا بچپن نہ گیا
یہ تو بچوں کی ہے بچوں ہی کی ہو جاتی ہے

صدقے ترے اے روح ادا پیک لطافت
خوش آئے ترے حسن کو یہ کیف کی ساعت
یہ تحفۂ اشعار ہے نذرانۂ الفت
اے جان حیا جان وفا عید مبارک

گائے کے مقابل بکرا دنبہ ہو گیا
کیا ہی عید سے پہلے جانور مہنگا ہو گیا
خاک منائیں عید قربان اس حالت میں
جب جانور پہنچ سے دور اپنے توبہ ہو گیا۔

Eid-Ul-Adha Wishes 31 to 40

..چلو کہ روتے ہوؤں کو ہنسا کے عید منائیں
کسی کے درد کو اپنا بنا کے عید منائیں

چلو ہم عید منائیں کہ جشن کا دن ہے
خوشی کے گیت سنائیں کہ جشن کا دن ہے
رخوں پہ پھول کھلائیں کہ جشن کا دن ہے
دلوں میں پریت جگائیں کہ جشن کا دن ہے

کوئی دیکھتا ہے تو دیکھ لے، مجھے عید مِل
مِرے پاس آ، مُجھے باقیوں سے شدید مِل
یہ جو عید ہے کوئی ایک پٙل کی خوشی نہیں
فقط ایک بار ہی صرف کیوں، تُو مزید مِل

عید آئے گی ہمیشہ تو پریشاں ہوں گے
پل خوشی کے جو دیکھیں گے تو حیراں ہوں گے

تجھ کو کھو دیں گے جو ایسے کبھی سوچا نہ تھا
لمحے خوشیوں کی بھی آئیں گے تو گراں ہو گے
منسلک تجھ سے ہی تھیں اپنی وہ خوشیاں ساری
تو نہیں لال تیرے کیسے شادماں ہوں گے

تیری یادوں نے تو خوں کو بھی نچوڑ دیا
خشک آنکھوں سے بھلا اشک کیسے رواں ہوں گے
ہم کو معلوم ہے تجھ سا نہ کوئی اپنا ہے
یہ سہارے تو بس کچھ دیر کے مہماں ہوں گے

تیری یادیں تو سہارا ہے میرے جیون کا
یہ نہ ہوں گی تو شب و روز ویراں ہوں گے
اب تو خواہش ہے تیری آغوش کی اس عالم
میں ابدی مل جائے گی تو پھر نہ جدا ہوں گے

ہم سے تو اک بکرے کی حفاظت نہیں ہوتی
لوگ اتنی یادوں کی حفاظت پتہ نہیں کیسے کر لیتے ہے

دیکھا عید کا چاند تو مانگی یہ دعا رب سے
دے دے تیرا ساتھ عید کا تحفہ سمجھ کر

تیری خواہش بس تیری امید کرتا ہے کوئی
دیکھ کر تجھے میری جان عید کرتا ہے کوئی

Eid-Ul-Adha Wishes 41 to 50

اس عید پر بھی نہ مل سکا تو کیا ہوا
جذبوں میں خلوص ہو تو عید یں ہزار ہے

یہ عید کے دن جب آتے ہیں تو اپنوں کے بہت یاد دلاتے ہیں
جو ہم سے جدا ہوجاتے ہیں جو مٹی تلے سوجاتے ہیں

ریٹ تیرے سن کر میں تو حیران ہو گیا
قصائی کی فیس پوچھی تو پریشان ہو گیا
تیری قربانی تو عید کو ہو گی بکرے میاں میں
تو مگر عید سے پہلے ہی قربان ہو گیا

حسرت ہے تیری دید کرے
تم آؤ ہم بھی عید کرے

وہ بھی مِلتا جو گَلے سے تو خوشی عید کی تھی
کوئی رہ رہ کے نصیر آج بہت یاد آیا

ناراض نہ ہوا کر اے میرے چاند
تیرے بنا تو میری آنے والی عید بھی ادھوری ہے

اے چاند جب وہ تیری طرف دیکھیں تو انہیں کچھ یاد دلانا
اور کہنا تمہیں کوئی یاد کرتا ہے تیری آرزو، تیری امید کرتا ہے
کوئی آج بھی تمھیں دیکھ کر عید کرتا ہے

ہر کوئی اپنے چاند سے تھا محو گفتگو
میں اپنا چاند ڈھونڈتا رہا اور عید گزرگئی

ان گنت دعاؤں ، نیک تمناؤں، پر خلوص جذبوں کے ساتھ آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بہت بہت عید مبارك

خدا کرے کہ یہ عید الاضحی کا پرمسرت موقع
آپ کی زندگی میں خوشیاں اور مسرت لے کر آئے۔

TAGS: Eid WishesEid-ul-Adha Mubarakعید الاضحٰی مبارکعید مبارک

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form

تازہ تحریریں

Web Design & Development Services
Get the best hosting service now for your website