Most Famous Motivational Quotes In Urdu

Most Famous Motivational Quotes In Urdu

یہ حوصلہ افزا اقتباسات آپ کو ایک مثبت ذہنیت اور رویہ پیدا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، جو کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ حدود کی بجائے امکانات پر توجہ مرکوز کرنے سے، آپ لچک اور رجائیت کا احساس پیدا کر سکتے ہیں جو آپ کو رکاوٹوں پر قابو پانے اور ناکامیوں سے واپس کامیابیوں تک پہنچنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Famous Motivational Quotes

مشہور حوصلاافزا اقتسابات

اردو میں بہت سے متاثر کن اقتباسات دستیاب ہیں جو افراد کو مزید متاثر اور حوصلہ افزائی کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ اردو میں کہے گئے کچھ انتہائی متاثر کن اقتباسات پڑھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

Famous Motivational Quotes 1 to 10

منزل ملے نہ ملے یہ تو مقدر کی بات ہے
ہم کوشش بھی نہ کریں یہ تو غلط بات ہے

وقت سے پہلے حادثوں سے لڑا ہوں
میں اپنی عُمر سے کئی سال بڑا ہوں

جو یقین کی راہ میں چل پڑے
انہیں منزلوں نے پناہ دی

خدا توفیق دیتا ہے انہیں جو یہ سمجھتے ہیں
کے خود اپنے ہی ہاتھوں سے بنا کرتی ہیں تقدیریں

حرف حرف رٹ کر بھی آگہی نہیں‌ملتی
آگ نام رکھنے سے روشنی نہیں‌ملتی
آدمی سے انسان تک آئو گے تو سمجھوگے
کیوں چراغ کے نیچے روشنی نہیں ملتی

یہی جنون یہی خواب میرا ہے
وہاں چراغ جلا دوں جہاں اندھیرا ہے

زندگی کی یہی ریت ہے
ہار کے بعد ہی جیت ہے

خود سے جیتنے کی ضد ہے مجھے خود کو ہرانا ہے
میں بھیڑ نہیں ہوں دنیا کی میرے اندر اک زمانہ ہے

جو ہوگیا اسے سوچا نہیں کرتے
جو مل گیا اسے کھویا نہیں کرتے
حاصل انہیں ہوتی ہے منزل
جو وقت اور حالات پر رویا نہیں کرتے

شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گے
یہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گے

Famous Motivational Quotes 11 to 20

ڈوبنا پڑتا ہے اٌبھرنے سے پہلے
غروب ہونے کا مطلب زوال نہیں ہوتا

پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر
مردِناداں پر کلام نرم و نازک بے اثر

منزل سے آگے بڑھ کر منزل تلاش کر
مل جائے تجھ کو دریا تو سمندر تلاش کر

محنت اتنی خاموشی سے کرو
کہ تمہاری کامیابی شور مچا دے

طوفانوں سے آنکھ ملاؤ، سیلابوں پر وار کرو
ملاحوں کے چکر چھوڑو، تیر کے دریا پار کرو

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں

کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے
عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتا ہے

دو رنگی خوب نئیں یک رنگ ہو جا
سراپا موم ہو یا سنگ ہو جا

دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو
زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالات کے بدلنے کا

Famous Motivational Quotes 21 to 30

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مَر جاوں گا
میں تو دریا ہوں ، سمندر میں اُتر جاوں گا

شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم
آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے

کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
ڈھونڈے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں

وقت اچھا بھی آئے گا ناصر
غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی

ملے گا منزلِ مقصود کا اُسی کو سُراغ
اندھیری شب میں ہے چیتے کی آنکھ جس کا چراغ

مٹا دے اپنی ہستی کو ، اگر کُچھ مرتبہ چاہے
کہ دانہ خاک میں مِل کر گُلِ گُلزار ہوتا ہے

رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

اُمیدیں یوں نہ توڑو تُم، کہ یہ قانون ہے ربّ کا
سحر لازم ہے گویا شب میں کتنی ہی طوالت ہو

کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلہ
اور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلہ
ہے شوق سفر ایسا اک عرصہ سے یارو
منزل بھی نہیں پائی رستہ بھی نہیں بدلہ

خواہش سے نہیں گِرتے پھل جھولی میں
وقت کی شاخ کو میرے دوست ہلانا ہو گا
کچھ نہیں ہو گا اندھیروں کو بُرا کہنے سے
اپنے حصّے کا دِیا خود ہی جلانا ہو گا

Famous Motivational Quotes 31 to 40

ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں
ہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں

بے فائدہ الم نہیں، بیکار غم نہیں ​
توفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیں ​

میری زباں پہ شکوہٴ اہل ستم نہیں ​
مجھ کو جگادیا، یہی احسان کم نہیں ​

یا رب! ہجوم درد کو دے اور وسعتیں ​
دامن تو کیا، ابھی مِری آنکھیں بھی نم نہیں ​

ایک نہ ایک دن حاصل کر لیں گے منزل کو
ٹھوکریں زہر تو نہیں، جو کھا کے مر جائیں گے

غلامی میں نہ کام آتی ہے شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو خود پر یقین توہ کٹ جاتی ہے زنجیریں

کامیابی حتمی نہیں ہے۔ ناکامی مہلک نہیں ہے: اس قدر کو آگے بڑھانا ہمت ہے۔

تو رکھ یقین بس اپنے ارادوں پر
تیری ہار تیرے حوصلوں سے توبڑی نہیں ہوگی

جب آپ اپنے خیالات کو تبدیل کرتے ہیں تو ، اپنی دنیا کو بھی تبدیل کرنا یاد رکھیں۔

سبب تلاش کرو اپنے ہار جانے کا
کسی کی جیت پر رونے سے کچھ نہیں ہوگا

Famous Motivational Quotes 41 to 50

آئے ہو نبھانے کو جب کردار زمیں پر
کچھ ایسا کر چلو کے زمانہ مثال دے

زندگی جب زخم پے زخم دے
توہنس کر ہمیں آزمائش کی حدوں کو آزمانا چاہیے

کل یہی خواب حقیقت میں بدل جائیں گے
آج جو خواب فقط خواب نظر آتے ہے

کہنے کو لفظ دو ہے امید اور حسرت
لیکن چھپی ہوئی اسی میں دنیا کی داستاں ہے

ہم بھی دریا ہے ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے
جس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائےگا

یقین ہو توکوئی راستہ نکلتا ہے
ہوا کی اوٹ بھی لیکر چراغ جلتا ہے

اپنے حوصلوں پر جو اعتبار کرتے ہیں
انہیں منزلیں خود پتہ بتاتی ہیں راستے انتظار کرتےہیں

زندگی نے سب کچھ لیکر ایک یہی بات سکھائی ہے
خالی جیبوں میں اکثر حوصلے کھنکتے ہے

یہ آسمان بھی اتر آئےگا زمین پر
بس ارادوں میں جیت کی ہنکار ہونی چاہیے

ہواؤں سے کہہ دو اپنی اوقات میں رہیں
ہم پروں سے نہیں حوصلوں سے اڑتے ہیں

TAGS: Motivational QuotesUrdu Quotesاردو اقوال

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form