Heart Broken Sad Quotes In Urdu

Heart Broken Sad Quotes In Urdu

ہماری زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب ہم افسردہ ہوتے ہیں، اور ہم اپنے جذبات کا اظہار الفاظ کے ذریعے دوسروں کے سامنے کرتے ہیں، اس لیے دوسروں کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔ میں آپ کے ساتھ زندگی اور محبت کے بارے میں اداس حوالوں کا ایک انتخاب بانٹنا چاہوں گی۔

Heart Broken Sad Quotes

ہم نے آپ کے لیے اداس اقتباسات کی فہر ست تیا ر کی ہے آپ ان اقتباسات کو پڑھ سکتے ہیں , اپنے دوستوں اور عزیز ا اقارب کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں۔

Heart Broken Sad Quotes 1 to 10

تیرا ہی پوچھتا رہتا ہوں باتوں باتوں میں ملا ھے جب بھی کوئی شخص تیرے گاؤں کا

کوئی سفر بھی لا حاصل نہیں ہوتا منزل نہ بھی ملے تو راستے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں

لگتا ہے سب سو گئے دنیادار
آ ؤ دردمندوں اپنی محفل سجائی جائے

سب خفا ہیں میرے لہجے سے مگر میرے حال سے کوئی واقف نہیں

اتنا نہ اکڑ ، نہ اتنے جزبات میں رہ حد سے نہ گزر دائرہ ذات میں رہ
ایک قطرہ نا پاک نسب ہے تیرا اوقات یہی ہے تیری اوقات میں رہ۔

وقت مٹی ڈال دیتا ہے ماضی پر ، آرزوؤں پر یہاں تک کے رشتوں پر بھی

یہ میری قبر پر اتنا ڈرامہ نہ رچایا جاۓ
کوئی اتنا خیر خواہ ہے تو ساتھ دفنایا جاۓ

ناراض ہمیشہ خوشیاں ہی ہوتی ہیں
غموں کے اتنے نخرے نہیں ہوتے۔

ہے تمنا کے مجھے کوئی تمنانہ رہے

اب نہیں دل میں وہ سوز وانتظار
زندگی شایدگزاری جا چکی ہے

Heart Broken Sad Quotes 11 to 20

کفر کے بعد سب سے بڑا گناہ دل دکھانا ہے چاہے وہ کافر کا ہو یا مؤمن کا۔

خدا کومنا رہے ہیں خلق خدا کا دل دکھا کر

اتنی ٹھوکریں مارنے کا شکریہ اے زندگی
چلنے کانہ سہی سنبھلنےکا ہنر تو آہی گیا

ضروری نہیں کہ سارے سبق کتابوں سے ہی سیکھیں
کچھ سبق زندگی اور کچھ رشتے بھی سکھا دیتے ہیں۔

یہ شکایت نہیں تجربہ ہے قدر والوں کی کوئی قدر نہیں ہوتی

جب وقت کروٹ لیتا ہے تو بازیاں نہیں زندگیاں پلٹ جاتی ہیں

لکھنے والے نے کیا خوب لکھا ہے زندگی
جب مایوس ہوتی ہے تبھی محسوس ہوتی ہے

ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔

مجھے کوئی پرواہ نہیں دشمن کی بس مجھے نفرت ہے
ان لوگوں سے جو دوستوں کے لباس میں منافق ہوں۔

میرے نزدیک قہقہ وہ ہے کہ جسے نچوڑا جاۓ تو آ نسو ٹپکیں

Heart Broken Sad Quotes 21 to 30

وقت اچھا ہو تو آپ کی غلطی بھی مذاق لگتی ہے
اور وقت خراب ہوتو مذاق بھی غلطی بن جا تا ہے

زندگی میں ہر موقع سے فائدہ اٹھاؤ
لیکن کسی کے بھروسے اور جزبات کا نہیں

اپنے غموں اور پریشانیوں کو سینے میں دفن کر دو
اگر انہیں چہرے پر سجاؤ گے تو کمزور ہو جاؤ گے۔

اس جگہ مت جاؤ جہاں لوگ تمہیں برداشت کرتے ہوں
وہاں جاؤ جہاں لوگ تمہارا انتظار کرتے ہوں

کمال بات یہ ہے کہ لفظوں سے ہی خاموشی
ٹوٹتی ہے اور لفظ ہی خاموش کر دیتے ہیں

رشتے اگر بکھر جائیں تو آگ لگانے والے بڑھ جاتے ہیں

دنیا کا ہر شخص درد کا تجربہ کرتا ہے لیکن
انسان پھر بھی دوسروں کے درد کونہیں سمجھتا

انسان کو کام اور محنت سے اتنی تھکاوٹ
نہیں ہوتی جتنا لوگوں کے رو یےتھکا دیتے ہیں

ہر ٹوٹی امید بندے کو رب سے جوڑتی ہے

آپ سال بدلتا دیکھ رہے ہیں ہم
نے سال بھر لوگوں کو بدلتے دیکھا ہے

Heart Broken Sad Quotes 31 to 40

جب اپنوں کے درمیان بیٹھے ہوۓ آنکھیں پانی سے بھر جائیں منہ چھپا
کر آنسو صاف کرنے پڑیں اور چہرے پر زبردستی کی مسکراہٹ سجانی
پڑے تب زندگی سے زیادہ بے رحم کچھ نہیں لگتا۔

بھروسہ لفظ چھوٹا سا ہے لیکن ثابت کرنے میں پوری زندگی لگ جاتی ہے۔

خوش نصیب ہے وہ جو اپنے نصیب پرخوش رہے

انسان امیدوں سے بندھا ایک ضدی پرندہ ہے جو
گھائل بھی امیدوں سے ہے اور زندہ بھی امیدوں پر ہے۔

بدلتی ہوئی چیزیں اچھی ہوتی ہیں مگر یقین کیجیے
بدلتے ہوۓ اپنے بہت تکلیف دیتے ہیں۔

یہ دنیا نے کیسا نظام بنا رکھا ہے ہر
کسی نے اپنے سے نچلےکودبا رکھا ہے

لوگ دلوں میں نفرتیں لے کر کس قدرسادگی سے ملتے ہیں

تجھے تیری اوقات کا اس دن پتہ چلے گا اے انسان
جب لوگ تجھ پہ مٹی ڈال کر ہاتھ بھی تجھ پہ جھاڑیں گے۔

اچھے لوگ خوشیاں دیتے ہیں اور برے لوگ سبق

جو طماچہ خلوص کے بدلے پڑے انسان کو بدل کے رکھ دیتا ہے

Heart Broken Sad Quotes 41 to 50

سب کچھ جھوٹ ہوسکتا ھے سب کچھ لیکن
اکیلے میں نکلے آنسو کبھی جھوٹ نہیں ہو سکتے۔

کچھ اُداسیاں بہت ذاتی ہوتی ہیں ۔ ہم چاہے
بھی تو اس میں کسی کو شریک نہیں کر سکتے

کسی انسان کواس کے انتہائی کمزور پہلو سے مت توڑو آپ
صلاحیت کے چاہے جس درجے پہ بھی ہوں مکافات عمل اٹل ہے

کتنی ویران سی رہ جاتی ہے دل کی بستی کتنے
!!! چپ چاپ سے چلے جاتے ہیں جانے والے

بہت کچھ ہے کہنے کو پر ناجانے کیوں
اب کچھ نہ کہوں وہی بہتر لگتا ہے۔

پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پر آگرا
اک اشک میرے صبر کی توہین کر گیا

کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم پر آنے والی آزمائش ہمارے لیے
ہوتی ہی نہیں اس کا مقصد ہی دوسروں کی اصل شکل دکھانا ہوتا ہے

کبھی کبھی آپ کے پاس رونے کے لئے کندھا نہیں
ہوتا مگر سجدہ کرنے کے لئے زمین ضرور ہوتی ہے
تاکہ آپ اپنے دکھ اللہ کو بتاسکیں اور یہ سہارا
سب سہاروں پہ بھاری ہے۔

کبھی کبھی کچھ بولنے کا دل نہیں چاہتا ایسا لگتا ہے کہ
ہم اپنے احساس کو صحیح الفاظ میں ڈھال نہیں سکیں
گےاور اگر ڈھال بھی لیں تو سامنے والا شاید سمجھ
نہیں سکے گا اس لئے خاموشی کا سہارا لے کر مسکرا
کر جیتے رہتے ہیں۔

جب آنسو خود ہی آنکھوں سے گرنے لگتے ہیں ۔ جب رونا بھی چاہتے
ہیں مگر کوئی دیکھ نہ لے اس ڈر سے آنکھوں کو مسل کہ اک لمبی سانس
لے کر خود کو چپ کروانے اور خود کو بہلانے کے وہ لمحے اور ان لمحوں
کی اذیت کو کوئی نہیں جان سکتا ۔ تب ہم بس یہ سوچتے ہیں کہ چلو کوئی
نہیں اللہ تو دیکھ رہا ہے نہ۔

لوگوں کا ظرف اتنا بڑا نہیں ہوتا کہ وہ کسی کی خامی کو اپنے
اندر چھپا سکیں ہم دنیا کے اس دور سے تعلق رکھتے ہیں
جہاں لوگوں کو ہماری تکلیف سے بس اتنی سی دیر کی
وابستگی ہوتی ہے جب تک انہیں وقت گزاری کا دوسرا
کوئی ساماں نہیں ملتی اور آخر میں ہم ہوتے ہیں ہماری تکلیف اور اللہ۔

زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب
نہ دن کی رونقیں متاثر کرتی ہے نہ رات کی اداسیاں

جن کے دل نرم ہوتے ہیں زندگی ان کے ساتھ اتنا ہی سختی سے پیش آتی ہے

کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جن کے زخم نہیں ہوتے پر
دکھتے بہت ہیں دل کے اندر کسی کونے میں دھڑکن
!!!!کے ساتھ ساتھ دھڑکتے ہیں۔۔۔

TAGS: Sad QuotesUrdu Quotesاردو اقوال

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form