Best Life Quotes In Urdu To Touch Your Heart

اردو میں زندگی کے بارے میں بہت سے اچھے اقتباسات صدیوں کے ثقافتی ورثے سے حاصل ہونے والی حکمت اور بصیرت کی عکاسی کرتے ہیں۔ اردو میں زندگی کے بارے میں سچے اقتباسات پرہیزگاری کی اہمیت اور دوسروں کی مدد کرنے کی خوشی کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ حقیقی خوشی دولت یا مال جمع کرنے میں نہیں بلکہ دوسروں کی خدمت کرنے اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں ہے۔

Life Quotes In Urdu

اْردو میں زندگی کے اقتباسات

ناظرین، اردو میں لائف کوٹس کا یہ مجموعہ آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے، یہ خاص طور پر اردو اقتباسات پر بنایا گیا ہے جو آپ کا مزاج بدلنے کے لیے کافی ہوگا۔

Life Quotes In Urdu 1 to 10

منزلیں چاہے کتنی ہی اونچی کیوں نہ ہوں
راستے ہمیشہ پیروں کے نیچے ہی ہوتے ہیں

جن میں تنہا چلنے کے حوصلے ہوتے ہیں
ایک دن انہی کے پیچھے قافلے ہوتے ہیں

ماضی بدل نہیں سکتا
مگر حال اور مستقبل آج بھی ہماری مٹھی میں ہے

تھوڑا وقت اور ٹھہر جا
شور بھی ہوگا اور نام بھی

خواب جن کے اونچے اور مست ہوتے ہیں
امتحان بھی ان کے زبردست ہوتے ہیں

انسان ہمیشہ تکلیف میں ہی سیکھتا ہے
خوشی میں تو پرانے سبق بھی بھول جاتا ہے

اگر تم ہارنے سے نہیں ڈرتے
تو تمہیں کوئی نہیں ہرا سکتا

کوئی بڑا کام صرف وہ شخص کرسکتا ہے
جو خود کو چھوٹا کام کرنے پر راضی کرلے

وہ شخص کامیاب نہیں ہوپاتا جس میں
ناکامی کا خوف کامیابی کی چاہت سے زیادہ ہو۔

ناممکن کچھ بھی نہیں ہے
خود پر اعتماد کرنا سیکھو اور ضدی بن جاؤ

Life Quotes In Urdu 1 1 to 20

آپ کی منزل وہاں تک ہے
جہاں تک آپ ہمت نہیں ہارتے

لوگ آپ کی کامیابی دیکھیں گے
لیکن وہ آپ کی جدوجہد نہیں دیکھیں گے

آنسو ایسے الفاظ ہیں جن کی وضاحت نہیں کی جاسکتی ہے

سخت سے سخت الفاظ بولتے وقت کہنے والوں کو یہ
اندازہ نہیں ہوتا کہ سُننے والوں کو یہ الفاظ کب تک یاد رہیں گے

‏کیا کہوں زندگی کے بارے میں
.ایک تماشہ تھا عمر بھر دیکھا

‏یہ شکایت نہیں تجربہ ہے صاحب
قدر والوں کی کوئی قدر نہیں ہوتی

مجھ میں ہزار خامیاں ہیں! معاف کیجیۓ
آپ بھی تو کبھی اپنا آئینہ صاف کیجیئے

وہم سارے تیرے اپنے ہیں
ہم کہاں تجھ کو بھلا سکتے ہیں

مذاق کا سہارا لے کر آج کل
لوگ دل کی بات بول دیتے ہیں

خالق سے دل لگاؤ
مخلوق تو وفا کے لائق نہیں

Life Quotes In Urdu 21 to 30

مجھے ڈوبانے کی کوشش اس نے کی
جسے تیرنا میں نے سکھایا تھا

‏اگر پتھروں کو بھی سلیقے سے جوڑا جائے
تو احساسِ محبت ان میں بھی نظر آتی ہے

اب تو خوش نظر آتا ہوں میں
کیسا فنکار ہوگیا ہوں میں

عقل مند اور بیوقوفوں میں کچھ نہ کچھ عیب ضرور ہوتا
ہے مگر عقل مند اپنے عیب کو خود دیکھتا ہے
اور بیوقوفوں کے عیب دنیا دیکھتی ہے

کوئی سفر بھی لا حاصل نہیں ہوتا
منزل نہ بھی ملے تو راستے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں

وقت مٹی ڈال دیتا ہے یادوں پر آرزؤں
پر غلطیوں پر چاہتوں پر یہاں تک کہ رشتوں پر بھی

اپنا غم ہر کسی کو مت بتائیں کیوں کے
مرہم ہر گھر میں ہو نہ ہو نمک ہر گھر میں ضرور ہوتا ہے

رشتوں کے بازار میں آج کل وہ لوگ ہمیشہ اکیلے ہی
پائے جاتے ہیں جو دل اور زبان کے سچے ہوتے ہیں

جو انسان پہلے سے ٹوٹا ہوا ہو پھر اسے اس بات سے
کوئی فرق نہیں پڑتا کے سامنے والا اسے مزید توڑے گا

انسان کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ انسان تقدیر
سے بہت زیادہ مانگتا ہے اور وقت سے پہلے چاہتا ہے

Life Quotes In Urdu 31 to 40

زندگی میں بری سے بری بات پر بھی ہار نہ ماننے والے
لوگ کبھی بہت چھوٹی سی بات پر ٹوٹ جاتے ہیں

انسان امیدوں سے بندھا ایک ضدی پرندہ ہے
جو گھائل بھی امیدوں سے ہے اور زندہ بھی امیدوں پر ہے

مجھے سانپوں سے ڈر نہیں لگتا لیکن انسانوں سے ڈرتا ہوں کیوں کے
سانپ اپنے دفاع کے لئے ڈستا ہے اور انسان اپنے مفاد کے لئے

سوچا نہیں تھا میں نے ایسے بھی زمانے ہونگے
رونا بھی ضرور ہوگا آنسو بھی چھپانے ہونگے

باپ کی دولت پر گھمنڈ کرنے کا کیا مزا
مزا تو تب ہے جب دولت اپنی ہو اور فخر باپ کرے

لوگ نصیحت سے نہیں ٹھوکر سے سبق لیتے ہیں کیوں کے نصیحت اکثر ایک کان
سے داخل ہوکر دوسرے کان سے نکل جاتی ہے مگر ٹھوکر سیدھی دل پر لگتی ہے

تجھے تیری اوقات کا اس دن پتا چلے گا اے انسان
جب لوگ تجھ پے مٹی ڈال کر ہاتھ بھی تجھ پر جھاڑیں گے

زندگی میں اگر برا وقت نہ آئے تو اپنوں میں چھپے ہوۓ غیر
اور غیروں میں چھپے ہوۓ اپنے دونوں ہی چھپے رہتے ہیں

محبّت دیکھ لی ہم نے زمانے بھر کے لوگوں کی
جہاں پر کچھ دام زیادہ ہوں وہاں انسان بکتے ہیں

خوش نصیب وہ نہیں جسکا نصیب اچھا ہو بلکہ
خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہو

Life Quotes In Urdu 41 to 50

ایک شخص بن کر ناجیو بلکہ ایک شخصیت بن کر جیو
کیوں کے شخص تو مر جاتا ہے پر شخصیت ہمیشہ زندہ رہتی ہے

پیسے کمائیں یا نہ کمائیں دعائیں ضرور کمائیں
اس سے جھونپڑی میں بھی محل والا سکون ملے گا

شکریہ ان لوگوں کا جنہوں نے مجھے چھوڑ دیا انہوں
نے مجھے سکھایا کے کوئی تعلق ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتا

آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوںپر کچھ لوگ ایسے
بھی ہیں جو آپ جیسی زندگی جینے کے لئے ترستے ہیں

ہر ایک سمت فضاؤں کا سلسلہ ہے رواں
قدم قدم پہ سزاؤں کا سلسلہ ہے رواں

اکثر قصور ہمارے الفاظ کا ہوتا ہے جو
سامنے والے کو ہم سے دور کر دیتا ہے

جب یقین ٹوٹتا ہے تو سب سے پہلے زبان خاموش ہو جاتی ہے

ہم جن کو رخصت کرتے ہیں وہی تو ہمارا استقبال کریں گے

اتنا بھی نااُمید دلِ کم نظر نہ ہو ممکن نہیں کہ شامِ الم کی سحر نہ ہو

ناز کیا اس پہ جو بدلا ہے زمانے نے تمہیں مرد ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیں

TAGS: Life QuotesUrdu Quotesاردو اقوال

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form

تازہ تحریریں

Web Design & Development Services
Get the best hosting service now for your website