Every Muslim celebrates this month with full of Islamic spirits. People lighten up their houses, streets, and parks. Many people organize Milad in their houses to show Love for our beloved Prophet (PBUH). Some beautiful Rabi UL Awal Wishes are given below.
نبی کی شانِ معتبر،بیان کب کسی سے ہوئی ہے
وہ ذاتِ اکبر ہے جو شعور سے بالا تر ہوئی ہے
کیسے ہو بیاں اس زباں سے شان نبی
وہ ہیں سید انبیاء اور میں غلام نبی
ذکر کے جن کو بلند خود خدا کرے
ذکر کے ان کا حق امت کیسے ادا کرے
حضور کے جو غلاموں میں نام آ جائے
مرا بھی عشقِ نبی میں مقام آ جائے
عکس محبوب کا جس دل میں اتر جاتا ہے
دل وہ پھر صورتِ آئینہ نکھر جاتا ہے
آمدِ مصطفیﷺ کی خوشی میں گھر ہر اک نے سجایا ہے
ذرہ ذرہ دو نوں جہاں کا بھی خوشی سے جگمگا یا ہے
نبیوں کے سلطاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ
دینِ خدا کی جاں ہیں آپ پیارے آقا صلِّ علیٰ
نبی کے آستانے پر کی جب آ کر التجا میں نے
تمنا تھی مجھے جس کی ، وہ گوہر پا لیا میں نے
توجہ میں حور و قصور رہتے ہیں
میں نے مانا ضرور رہتے ہیں
نبی کا عشق و خیال دیدے
کوئی رضا کی مثال دیدے
نبیوں کے ناموں میں نام محمد
عیاں کر رہا ہے مقام محمد
چارو طرف نور چھایا
آقا کا میلاد آیا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جو غلام ہے
زندگی اسی کا نام ہے
شاہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم جلوہ نماء ہو گیا
رنگ عالم کا باطل نیا ہو گیا
نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا كے سامان میں
تمہیں دلہا بنا کر بھیجنا تھا بزم امکان میں
وہ عطا کرے تو شکر اسکا وہ نہ دے تو ملال نہیں
میرے رب کے فیصلے کمال ہیں اسکے فیصلوں کو زوال نہیں
اظہارِ عشق سے تو خدا بھی نہ رہ سکا
تعریفِ حسنِ محمدﷺ میں سارا قرآن لکھ دیا
لاکھوں درود ان پر جن کی بدولت جن کے
وسیلے سے رحمان ملا قرآن ملا ایمان ملا
رسول اللہﷺنے فرمایا بہت جلد قبول ہونے والی دعا یہ
ہے: کہ انسان کسی غیر موجود کے لئے غائبانہ دعا کرے۔
:رسولﷺ کا ارشاد ہے
تم جہاں ہو اپنے دل میں اللہ کا خوف رکھو اور گناہ
کے بعد نیکی کر لیا کرو کہ نیکی اس گناہ کو مٹا دے گی۔
ایک آمنہ کا لال اور ایک فاطمہ کا لال نانا
بھی بےمثال اور نواسہ بھی بےمثال
الله کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا وہ بس آزماتا ہے
اور صبر کرنے والوں کو میٹھا پھل دیتا ہے
کچھ دولت پہ ناز کرتے ہیں کچھ صورت پہ ناز کرتے ہیں جن کے ہاتھوں میں
دامن حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو وہ امتی ہونے پہ ناز کرتے ہیں
ندامت کے چراغوں سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
اندھیری رات کے آنسو خدا سے بات کرتے ہیں
آپ کا بڑا سرمایا وہ لوگ ہیں جو آپکی غیر موجودگی میں
اپنے رب سے دعاؤں میں آپکے لئے خیر مانگتے ہیں
اگر تم اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہو تو یہ بھی جان لو
کے تمہارا رب اس بھروسے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیگا
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے
سب سے زیادہ عاجز وہ شخص ہے جو دعا کرنے میں بھی عاجز ہو
اور سب سے زیادہ بخیل وہ شخص ہے جو سلام کرنے میں بخل کرتا ہو
خلوص اور عزت بہت مہنگے تحفے ہیں اس لئے ہر کسی سے
انکی امید نہ رکھو کیوں کے بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں
سجدے کی توفیق ملنا بھی رب کی نعمتوں میں سے ایک بہترین نعمت ہے
جن سے یہ توفیق چھن جاتی ہے پھر نہ وہ دنیا کے رہتے ہیں نہ ہی دین کے
قرآن پڑھا کرو بیشک میرے رب نے اس میں ہر مسئلے کا حل رکھا ہے
کائنات میں کوئی اتنی شدت سے کسی کا انتظار
نہیں کرتا جتنا الله اپنے بندے کی توبہ کا کرتا ہے
جو شخص سجدوں میں روتا ہے
اسے تقدیر پر رونا نہیں پڑتا
جو الله کے دیے ہوۓ رزق کو کافی سمجھے
وہ زندگی میں کبھی بھی کسی کا محتاج نہیں ہوتا
معاف کر دینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہو جاتی ہے
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا الله جس
کے ساتھ بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے
اور جو فیصلہ میرا رب کرتا ہے یقین جانو
عرش سے فرش تک وہی بہترین ہوتا ہے
گناہوں سے نجات وہی پاتا ہے جو اقرار
جرم کر لے اور ندامت کے لیے توبہ ہی کافی ہے
جو اپنی تنہائیوں کو اللہ کے خوف سے مزین
کر لے اللہ اس کی محفلوں کو بھی اچھا کردے گا
تم اللہ تعالی کے ذکر میں دل لگا لو
سکون اور اطمینان تم سے دل لگا لیں گے
گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھو
بلکہ یہ دیکھو کہ تم نافرمانی کس کی کر رہے ہو
روز گناہ کرتا ہوں وہ چھپاتا ہے اپنی رحمت سے
میں مجبور اپنی عادت سے ، وہ مشہور اپنی رحمت سے
نشان سجدہ سجا کر بہت غرور نہ کر
وہ نیتوں سے نتیجے نکال لیتا ہے
جب واسطے اور رابطے اللہ سے جڑ جائیں
تو پھر دل نہیں ٹوٹا کرتے
قدر نہ کرو تو چھین لیتا ہے خُدا
پھر چاہے وہ رزق ہو یا دوست
فنا کر دوں اپنی ساری زندگی اللہ کی محبت میں
یہی وہ پیار ہے جس میں بے وفائی نہیں ہوتی
کہہ دو غمِ حُسین منانے والوں سے
مو من کبھی شہدا کا ماتم نہیں کرتے
کون کہتا ہے خدا نظر نہیں آتا
وہی نظر آتا ہے جب کچھ نظر نہیں آتا
یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کاہے
کامیابی کا سفر نماز،تلاوت اور قران کےبناادھوراہے
پہلے مسجدیں تھیں کچی تو پکّے تھے نمازی
آج مسجدیں ہیں پکی تو کچے ہیں نمازی
TAGS: Islam Info•Islamic Events•اسلامی معلومات•اسلامی واقعات
Leave a Comment