کچھ ہمارے بارے میں

ہم آپ کو UrduQuote4U پہ خوش آمدید کہتے ہیں۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر لاتعداد اقوال، فکر انگیز اقتباسات، دل کو چھو لینے والی شاعری کے مجموعے دستیاب ہیں لیکن زیادہ تر بکھری ہوئی حالت میں ہیں۔ کہیں ویب سائٹ کا ڈیزائن اچھا نہیں ہے تو کہیں مواد پڑھا ہی نہیں جا سکتا اور کہیں پہ اردو کا مواد رومن انگریزی میں لکھا گیا ہے۔

یہ ساری باتیں اردو پڑھنے والوں کو اچھے اردو ادب سے دور لے جاتی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک ایسا پلیٹ فارم بنائیں جہاں آپ کو اردو مواد ایک خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے تا کہ آپ اس سے صحیح طرح محظوظ ہو سکیں اور اسے اپنے دوستوں، پیاروں اور جاننے والوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

اسی لیے ہم نے یہ ویب سائٹ بنائی ہے جہاں آپ اردو زبان کی لازوال خوبصورتی کو ایک پرکشش انداز میں دریافت کرسکتے ہیں۔ جہاں الفاظ جذبات کو رنگتے ہیں اور روحوں کو متاثر کرتے ہیں۔

ہم نے اردو ادب کا ایک لازوال مجموعہ بنانے کی ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے جو انٹر نیٹ پر آپ کے لیے اردو مواد کا حتمی ذریعہ بن جائے۔ہم دلوں کو چھونے اور ذہنوں کو متاثر کرنے کے لیے الفاظ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہماری ٹیم گہرے غوروفکر کے بعد ایسے اردو ادب کا انتخاب کر کے لاتی ہے جو نہ صرف اردو زبان کی خوبصورتی کو پیش کرے بلکہ مختلف جذبات اور تجوبات کا نچوڑ ہواور آپ کو مذہب، رویوں، محبت، زندگی اور زندگی کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروائے۔

ہمارا مشن ہے کہ ہمارا احتیاط سے منتخب کردہ اردو ادب ( جس میں اردو کے خوبصورت اقوال،حکمت بھرے واقعات، دلکش کہانیوں، دل کو چھو لینے والی شاعری، اسلامی معلومات، مختلف مواقع کے لیے پیغامات اور متاثر کن سوشل میڈیا سٹیٹس شامل ہیں ) نہ صرف آپ کو اردو زبان کی چاشنی سے روشناس کروائے گا بلکہ یہ آپ کو غوروفکر پر اکسانے اور آپ کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانے کا باعث بھی بنے گا۔

اردو زبان کی دلکش دنیا میں جانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ اردو کی خوبصورتی کو گلے لگائیں اور الفاظ کی طاقت کواپنائیں جو ہم سب کو متاثر کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

اگر آپ کے کچھ سوالات ہیں، یا آپ اس پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے کچھ مشورے دینا چاہتے ہیں ، یا آپ اپنے پسندیدہ اقوال اور شاعری شیئر کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ہم آپ کی رائے جاننا پسند کریں گے۔

دل کی گہرائیوں سے شکریہ

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form