50+ Subha Sham ki Duain & Azkar

Dua is a significant part of Islam that means to keep in touch with your creator in all circumstances remain humble and thankful to Allah swa in favorable situations and be patient and ask Allah for help in unfavorable conditions.

سوتے وقت کی دعا

اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی۔

اے اللہ ! میں تیرا نام لے کر مرتا اور جیتا ہوں۔

نیند سے بیدار ہونے کی دعا

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَااَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ۔

شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں موت کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف جانا ہے ۔

بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے کی دعا

اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ۔

اے اللہ !میں آپ کی پناہ پکڑتا ہوں تمام شیاطین (مردوں اورعورتوں) کے شرسے۔

بیت الخلاء سے باہر آنے کے بعد کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّي الْأَذَى وَعَافَانِي

اللہ عزوجل کا شکر ہے جس نے مجھ سے اذیت دور کی اور مجھے عافیت دی۔

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہِ

اللہ عزوجل کے نام سے (گھر سے نکلتا ہوں) میں نے اللہ عزوجل پر بھروسہ کیا اللہ عزوجل کے بغیر نہ طاقت ہے (گناہوں سے بچنےکی) اور نہ وقت ہے (نیکیاں کرنے کی)۔

گھر میں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَالْمَوْلِجِ وَخَیْرَالْمَخْرَجِ بِسْمِ اللّٰہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللّٰہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللّٰہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا ۔

اے اللہ !میں سؤال کرتا ہوں آپ سے اچھے داخلہ کا اور اچھی طرح نکلنے کا ،اللہ کے نام سے میں داخل ہوا ،اللہ کے نام سے میں نکلااور اپنے رب اللہ پر میں نے بھروسہ کیا ۔

سفر اور سواری کی دعا

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ

اللہ عزوجل کا شکر ہے، پاک ہے وہ جس نے ہمارے لئے اس(سواری کو) مسخر کیا اور ہم اس کو فرمانبردار نہیں بنا سکتے تھے

کسی مسلمان کو ہنستا دیکھ کر پڑھنے کی دعا

أَضْحَكَ اللّٰہُ سِنَّكَ

اللہ عزوجل تجھے ہنستا رکھے۔

اداء قرض میں آسانی کی دعا

اَللّٰہُمَّ اَکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ۔

اے اللہ ! اپنے حلال کے ذریعے مجھے حرام سے بچا اورمجھے اپنے فضل سے اپنے ماسواسے مستغنی فرمادے۔

غصہ آنے کے وقت کی دعا

أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيمِ

میں شیطان مردود سے اللہ عزوجل کی پناہ چاہتا ہوں۔

چھینک آنے کے وقت کی دعا

الْحَمْدُ لِلَّهِ

تمام تعریفیں اللہ عزوجل کےلئے ہیں۔

چھینک آنے پر الحمد للہ کہنے والے کے لئے دعا

يَرْحَمُكَ اللّٰہُ

اللہ عزوجل تجھ پر رحم کرے۔

سفر کی دعا

سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَـٰذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ

ترجمہ: پاک ہے وہ ذات جس نے اِس کو ہمارے تابع کر دیا حالانکہ ہم اِسے قابو میں نہیں لا سکتے تھے اور بیشک ہم اپنے رب کی طرف ضرور لوٹ کر جانے والے ہیں

کسی کورخصت کرنے کی دعا

اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ ۔

آپ کا دین ،آپ کی ایمانداری اور اعمال کا اچھا انجام اللہ تعالیٰ کے سپر د کرتا ہوں۔

شہریا بستی میں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَافِیْھَا، اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَاجَنَاھَاوَحَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَاوَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَااِلَیْنَا۔

اے اللہ !ہمیں اس شہر میں برکت دیجئے ، یااللہ ! ہمیں اس کے ثمرات نصیب کیجئے اور اہل شہر کے نزدیک عزیز کیجئے اور یہاںکے نیک لوگوں کی محبت ہمیں دیجئے۔

کسی مصیبت زدہ یافاسق کو دیکھے تو یہ دعاء پڑھے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّاابْتَلاَ کَ بِہ وَفَضَّلَنِیْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلاً۔

تمام تعریفیں اس اللہ تعالیٰ کی ہیں جس نے بچایا مجھے اس مصیبت سے جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی مخلوق میں سے بہت ساروں پر فضیلت دی ۔

نیا چاند دیکھنے کی دعا

اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُمَّ اَھِلَّہ عَلَیْنَابِالْیُمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ ،رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ ۔

اللہ بہت بڑا ہے ،یااللہ! اس چاند کو ہم پر برکت ، ایمان ، سلامتی اور اسلام کے ساتھ نکالنا ،(اے چاند) میرااور تیرا رب اللہ ہے ۔

جب بھی چاند پر نظر پڑھے کی دعا

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ هَذَا لغاسِق

میں اللہ عزوجل کی پناہ طلب کرتا ہوں اس تاریک ہوجانے والے کی برائی سے۔

آیئنہ دیکھتے وقت کی دعا

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي

اللہ عزوجل تو نے میری صورت اچھی بنائی تو میری سیرت (اخلاق) بھی اچھی کردے۔

بارش طلب کرنے کی دعا

اللَّهُمَّ أَغِثْنَا

اے اللہ ہمیں بارش دے

بارش کے وقت کی دعا

اللَّهُمَّ صَيِّبَاً نَافِعَاً

اے اللہ اسے نفع دینے والی بارش بنا دے

بازار میں داخل ہوتے وقت کی دعا

لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيكَ لَهٗ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلٰی كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٍ

اللہ عزوجل کے سوا کوئی معبود نہین، وہ یکتا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اس کی بادشاہت ہے اور اسی کے لئے حمد ہے وہی جلاتا اور مارتا ہے
وہ (ایسا) زندہ ہے جسے موت نہیں، تمام بھلائیاں اسی کے دست قدرت میں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

وضو سے پہلے کی دعا

بِسْمِ اللّٰہِ وَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

اللہ عزوجل کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔

وضو کے درمیان پڑھنے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي

اے اللہ عزوجل مجھے بخش دے اور میرے گھر میں برکت و شادگی دے اور میرے گھر روزی میں برکت عطا فرما

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ

’’اے اللہ! میرے لیے رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘

قبرستان میں داخل ہوتے وقت کی دعا

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ ،وَاِنَّااِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلاَحِقُوْنَ أَسْأَلُ اللّٰہَ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَةَ۔

اے مؤمنو !تم پر سلام ہو ،ہم آپ کے پاس جلد آنے والے ہیں ، اپنے لئے اور آپ کے لئے اللہ تعالیٰ سے عافیت وخیریت مانگتے ہیں۔

میت کو قبر میں رکھتے وقت کی دعا

بِسْمِ اللَّهِ وَعَلٰی سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ

اللہ عزوجل کے نام سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ پر (اسے دفن کرتا ہوں)۔

شبِ قدر کی دعا

اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي

الٰہی عزوجل تو بہت معاف فرمانے والا ہے، معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے پس مجھے معاف فرمادے۔

TAGS: Dua & AzkaarIslam Infoاسلامی معلوماتدعائیں اور وظائف

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form