50 Romantic Love Quotes In Urdu

50 Romantic Love Quotes In Urdu

چاہے یہ ایک دلی پیغام ہو یا ایک سادہ جملہ، اردو میں یہ محبت کے اقتباسات محبت کے جذبات کو اپنی گرفت میں لیتے ہیں اور اس کا اظہار منفرد اور یادگار انداز میں کرتے ہیں۔سچی محبت کی خوبصورتی کے حوالے سے لے کر تعریف اور تعریف کے الفاظ تک، اردو میں یہ محبت کے اقتباسات آپ کے محبوب کو حقیقی معنوں میں پیارا محسوس کریں گے۔ اپنے خاص شخص کے لیے اردو میں بہترین محبت کا اقتباس دریافت کرنے کے لیے پڑھیں۔

50 Romantic Love Quotes In Urdu

اردو میں 50 رومانٹک محبت کے حوالے

ہم نے اردو میں 50 رومانٹک محبت کے اقتباسات کی یہ فہرست بنائی ہے تاکہ آپ کو اس شخص کو بتانے کا ایک خوبصورت طریقہ تلاش کرنے میں مدد ملے جس کے پاس آپ کا دل ہے ۔

50 Romantic Love Quotes In Urdu 1 to 10

محبت کے مسافر جب پلٹنا بھول جاتے ہیں
تو اُن کے چاہنے والے سنورنا بھول جاتے ہیں
ذکی کچھ لوگ پل بھر کی اجازت لے کے آتے ہیں
مگر پھر عمر بھر دل سے نکلنا بھول جاتے ہیں

کوئی فال نکال !! کرشمہ کر
میری راه میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھونک کے دے ایسا
وه پیئے تو میرے خواب آئیں

خوب پرکھا جائے پہلے معیارِ محبت پہ اُسے
لمحوں میں کسی کو آنکھ کا تارا نہ کیا جائے
میرا مشورہ ہے کہ بےوفائی کرنے والوں سے
دل چاہے بھی تو عشق دوبارہ نہ کیا جائے

سڑکوں پہ رات کاٹ لی گھر تو نہیں گئے
تیرے بغیر دیکھ لے مر تو نہیں گئے
یہ کیا تمہارے چہرے کی رنگت بدل گئی
خوش باش ہم کو دیکھ کر ڈر تو نہیں گئے

اس زندگی کی راہ پر، شکوے گلے مٹا کر
ہم آگئے ہیں صاحب، لو کشتیاں جلا کر
کھلنے لگیں گی کلیاں،اڑنے لگے گی خوشبو
فرصت ملے تو تو بھی خود سے کبھی وفا کر

دھندلا گئی دنیا کسی تصویر کی طرح
خاموشیوں کی بھیڑ میں الفاظ مر گئے
نہ ہو سکا خود سے بھی کئی بار جو چاہا
کچھ لوگ زندگی میں وہی کام کر گئے

سر کر لی میں نے اپنی سبھی ذات تو جانا
دنیا یہ قفس ہے کوئی بھی در نہیں ملتا
اے چارہ گرو کچھ نہ کرو، راز یہ سمجھو
ملتا ہے جو مر کر یہاں جی کر نہیں ملتا

تیرے اِک بار کے مسکرانے سے
میرے دِل کا گُزارہ ہو جاتا ہے
اِس دِل کی گزارش ہے
“اَک بار مسکرا دو”

کہاں منظور تھا دل کو خفا ہونا، جدا ہونا
میں جن رستوں پہ بھی نکلا تجھی تک لوٹ کر آئے
عجب ہے لامکاں کی پردہ داری اِس قدر مولا
گئے جو لا پتہ ٹھہرے، جو آئے بے خبر آئے

ہمارے دِل کو ہم سے شکوہ ہے
ہم تمہارے بغیر زندہ ہیں

50 Romantic Love Quotes In Urdu 11 to 20

بزمِ اشعار زمانے میں سجانے کے لئے
میں تو زندہ ہوں تراساتھ نبھانے کے لئے
کتنی مشکل سے بہایا ہے یہاں خونِ جگر
اپنی آنکھوں میں سمندر کو بہانے کے لئے

ہاں عشق و وفا و کرم سے گیا وہ
مری دھڑکنوں کے ردھم سے گیا وہ
جدا ہو کے بھی ہجر میں مر رہا ہے
کہاں بچ کے ہے رنج و غم سے گیا وہ

اِس قدر پاکیزہ محبت کی ہے تم سے
سَر اٹھا کر دیکھا بھی تو صرف پاؤں تک
محسوس کر ہمیں خود میں
تیری سانسوں میں رہتے ہیں ہم

دل میں جتنے سوال ہیں میرے
ان کا دلکش جواب تم ہو
میری زندگی، میری بندگی، میری راحتیں میری چاہتیں
جوتو نہیں تو کچھ نہیں میری زندگی کی وضاحتیں

محبت ہوا کی طرح ہے، آپ اسے
دیکھ نہیں سکتے، لیکن اسے محسوس کر سکتے ہیں

تم کسی کے لئے کچھ بھی رہو لیکن میرے لئے
میری زندگی میری جان ہو تم
ملاقاتیں نہیں ممکن احساس ہے لیکن
تمہیں ہم یاد کرتے ہیں بس اتنا یاد رکھنا تم

آج تو وہ آئے تھے حال ِ غم سُنانے
سامنے چائے کا کپ دیکھ کر چہرہ کِھل گیا

ابھی بیٹھے ہی تھے تیرے آنے کی خوشی میں
گھنٹے پَل میں گزر گئے ! پھر توں چلا بھی گیا

تقاضا ِعشق ہے ! سہتا جا جبر ِجُدائی
آگ کا کھیل ہے ! جلن تو ہو گی

مرے ہاتھ میں ہے کہ مغرور کر دوں
میں چاہوں تو دل تجھ کو رنجور کر دوں
میں بن کر ہوا پھر سے خوشبو کی مانند
دلوں کے شجر کو تو مسرور کر دوں

50 Romantic Love Quotes In Urdu 21 to 30

وہ جو تمہیں اک پل نہیں ناز و ادا سے فرصت
دیکھو یہ سیاہ بخت کب سے تیرا منتظر ہے آخر
میں بدبخت کمبخت ہر لحاظ سے بدلحاظ ٹھہرا جاناں
تجھے سوچوں تو جاناں بن ہی جاتا ہوں انساں آخر

شام اپنی اگر سحر کر دے
تتلیوں کو کوئی خبر کر دے
کتنا مشکل ہے راستہ دنیا
اس میں آساں مرا سفر کر دے
تیری آنکھوں سے پینے آئی ہوں
جام الفت کے ان میں بھر کر دے

یہ دل تو پہلے ہی قائل ہے تیری خوش بیانی کا
تیرا انداز یکتا ہے دلوں کی ترجمانی کا
بہت دن ہوگئے ہیں خواب میں دیکھے ہوئے تم کو
ہمیں بھی دو شرف آکر تم اپنی میزبانی کا

سارے ہار سنگھار کر کے بھی
وہ بانوری سارا دِن اُداس رہی
جِس کے لئے سجی سنوری تھی
اُس نے ہی بانوری کو دیکھا نہیں

سائے کی صورت وہ میرے ہمراہ ہے
میری زیست کا صرف وہی رہنما ہے
ابھی تو ہماری دوستی کی ابتدا ہے
دنیا میں اپنا کوئی نہ اس کہ سوا ہے
اسے اپنے دل کہ آئینے میں دیکھ کر
بتا سکتا ہوں اس کا حال کیا ہے
جو پیار کرتے ہیں وہ کب ڈرتے ہیں
ہماری محبت کا محافظ خدا ہے

یہ عنایت ہے حسبِ حال ہمیں
دوستی میں رہا کمال ہمیں
ہم شب و روز امتحان میں ہیں
روز کرتا ہے وہ سوال ہمیں

موت کی دو مجھے دُعا مرشد
زندگی ہو گئی سزا مرشد
ڈھونڈ آئی ہوں اس جہاں بھر میں
دردِ دل کی نہیں دوا مرشد
ساتھ میرے رہا جو برسوں تک
ہو گیا پل میں وہ جدا مرشد

بے لوث پیار کی وہ خدمات بھول جاؤ
آئے حسین تھے جو لمحات بھول جاؤ
انجانے میں کہی تھی ایسا نہ تھا ارادہ
تم کو لگی بری ہے جو بات بھول جاؤ

وہ آج محبت کا ہی اظہار کریں گے
ممکن ہے کہ بے لوث ہمیں پیار کریں گے
خود آج بلایا ہے ہمیں جانا پڑے گا
ان کا تو فقط ہم ابھی دیدار کریں گے

چھپ کر نہیں ہم پیار سرِ عام کریں گے
جاگیں گے سحر رات کو آرام کریں گے
تنہائی کبھی راس نہ آئی تو ملیں گے
اک شام تمہارے ہی کبھی نام کریں گے

50 Romantic Love Quotes In Urdu 31 to 40

دِل ہار کے وہ ”ہار” لے آیا ! پگلا
جیت کی مسکراہٹ تیرے چہرے پر تھی ! پگلی

بچھڑنا مقدر میں ہے ! یہ کہہ کر
ہاتھ بھی تھامے ہوئے ہو ! ملن کی تمنا میں

رقصِ تنہائی تھا اور ساتھ کوئی ناچ رہا تھا
خیال میں بھی نہیں تھے حقیقت بھی نہیں تھی

احساسِ آزمائش کو محبت کا کچا دھاگا نہ سمجھو
سِتم گَر ہی دِل جیت کر چھوڑ جاتے ہیں ! دوست

چاہت کے ساتھ چائے نے ! جادُو سا کر دیا
تیرے انداز ِاُلفت نے ! دیوانہ سا کر دیا

تُم جِسے اپنی دُعاؤں میں مانگتے رہتے ہو
اُسکی دُعاؤں میں کوئی اور مانگا جا رہا ہے

مجھ کو زیرِ عتاب ہونا تھا
راستوں کو سراب ہونا تھا
دشتِ دنیا تھی سامنے ورنہ
ہر نظر نے کتاب ہونا تھا

مری آنکھوں میں مسکرانے لگے
ترے خواب مجھ کو سہانے لگے
وہ میری محبت میں پاگل کہاں
مگر مجھ کو پھر بھی دیوانے لگے
جو دیکھا مجھے تو مرے حال پر
وہ بےساختہ مسکرانے لگے

ابھی تو نیند سے جاگے ہیں زرا رہنے دو
ہم غریبوں کو بھی جینے کی جگہ رہنے دو
ہم کو اڑنے سے فضاؤں میں نہ روکو صاحب
ہم محبت کی صدا ہیں تو، سدا رہنے دو
ہم ہیں خوشبو تو ہمیں آج بسا لو خود میں
اب یہ ہونٹوں پہ دعا ہے تو ، دعا رہنے دو

تو نیند کے بارے میں بتا،چل جانتے ہیں
ہم اسے آوارہ مزاجی میں خلل جانتے ہیں

50 Romantic Love Quotes In Urdu 41 to 50

ایک ہی خواب میں خوشبو سے بنایا تجھ کو
دل کے گلدان میں پھولوں سے سجایا تجھ کو
تو نے جب پیار کی کرنوں سے نکلنا چاہا
اپنے آنچل کے دریچے میں چھپایا تجھ کو
میں نے دن رات محبت کے جنوں میں جل کر
زندگی! پیار سے کندن ہے بنایا تجھ کو

مرگ ہی وصل کا بہانہ ہوا
میں نہ اچھا ہوا، نہ برا ہوا
دیکھیے سخت جانیِ فطرت
شیخ رندوں میں پارسا نہ ہوا

جب تری یاد کے کھلتے ہیں دریچے ہم پر
چلنے لگتی ہے بڑی سرد ہوا شام کے بعد
دیکھیے آج بلایا ہے مجھے محفل میں
کون سی لائے گا مجھ پر وہ بلا شام کے بعد

ایک زمانہ بیت گیا ہے تم کو مجھ تک آنے میں
اتنا وقت کہاں لگتا ہے لوگوں کو پچھتانے میں
اپنا ساتھ رہا بس اتنا یعنی جتنی دیر لگے
ہاتھ سے ہاتھ ملانے میں اور ہاتھ سے ہاتھ چھڑانے میں

بالوں کو شانوں پہ بکھیرے تم نکلے ہو شام ڈھلے
اب تو کوئی شک ہی نہیں ہے کالی گھٹا کے چھانے میں

جب جدا ہو تو بھلا کیوں نہیں دیتے
دینے کو کچھ نہیں تو سزا کیوں نہیں دیتے
میرا جرم ہے الفت، الفت بھی شاعرا سے
لکھے جو میرے نام سے ہیں چند وہ اشعار مٹا کیوں نہیں دیتے

یہ درد کی سوغات سدا شاد رہے گی
مر کر بھی وہ اس دل میں ہی آباد رہے گی
میں قید صعوبت میں تو مٹ جاؤں گی لیکن
زندہ میں سلاسل کی کھنک یاد رہے گی

نظم وشمہ نے جو کہی ہے ابھی
باغ اردو میں اک کلی ہے ابھی
ذکر رہتا ہے جن کا شعروں میں
تیرے ہونٹوں کی تازگی ہے ابھی

محبت ایک خوبصورت کہانی ہے جس میں دو دل اکٹھے ہوتے ہیں۔
تجھے دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، میری زندگی صرف تیرے لیے ہے۔

دریا کی ساری موجیں مناتی ہیں رنگ رلیاں
کرتے ہیں ہم محبت ساحل پہ گیت گا کر
جلتی ہیں تیری یادیں آنکھوں میں جیسے جگنو
راتوں کی کالی شاخیں چہرے سے سب ہٹا کر

TAGS: Love QuotesUrdu Quotesاردو اقوال

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form