50 Quotes To Change Your Life

زندگی ایک خوبصورت سفر ہے جو اتار چڑھاؤ، خوشیوں اور غموں اور ان گنت تجربات سے بھرا ہوا ہے ۔ اردو، ایک بھرپور اور شاعرانہ زبان ہے، اس میں گہرے اور فکر انگیز اقتباسات کا خزانہ ہے جو زندگی کے جوہر کو سمیٹتے ہیں۔ اس بلاگ پوسٹ میں، ہم نے زندگی کے بارے میں اردو کے 50 بہترین اقتباسات مرتب کیے ہیں جو قارئین کو متاثر، حوصلہ افزائی اور قیمتی بصیرت فراہم کریں گے۔ چاہے آپ دانشمندی، غور و فکر، یا محض ایک لمحہ خود شناسی کے خواہاں ہوں، یہ اقتباسات یقینی طور پر ایک دیرپا تاثر چھوڑتے ہیں۔

50 Quotes To Change Your Life 1 to 10

عروج ملنے پر انسان خدا نہ بن جائے
اسی لیے خدا نے زوال رکھا ہے

سانپ سو سال بعد انسان بن جاتا ہے
اور انسان کو جب موقع ملتا ہے سانپ بن جاتا ہے

پوری دنیا میں صرف ایک ہی شخص ہےجو
آپ کی زندگی کو بدل سکتا ہےاور وہ آپ خود ہیں

آستینوں کو جھاڑ کے دیکھو
آدھا زہر تو اپنوں کا نکلے گا

جس نے سُکھ میں شکر ادا کیا
اُس نے دکھ میں ربّ کو بہت قریب پایا

خواب جن کے اونچے اور مست ہوتے ہیں
امتحان بھی ان کے زبردست ہوتے ہیں

غور کیا جب زندگی کے فلسفوں پر
بات مٹی سے شروع ہو کر مٹی میں جا ملی

جنھیں احساس ہی نا ہوان کے ساتھ کیسے گلے، کیسے شکوے

بے قدری تو ہونی تھی
ہم اس کو میسر جو تھے

فکر میں رہو گے تو خود جلو گے
بے فکر رہو گے تو دنیا جلے گی

50 Quotes To Change Your Life 11 to 20

مجھے لوگوں کو پڑھنا نہیں آتامگر ان
پر اعتبار کر کے سبق ضرور مل جاتا ہے

کبھی زندگی ایک پل میں گزر جاتی ہے
کبھی زندگی کا ایک پل نہیں گزرتا

زندہ رہنا چاہو تو موت قیامت ہے
اور مرنا چاہو تو ” زندگی ” قیامت ہے

زندگی ایک بار ملتی ہے
سراسر غلط تصور ہے
زندگی تو ہر روز ملتی ہے
دراصل موت صرف ایک بار ملتی ہے

زندگی محبت کے بغیر ایسی ہے جیسے
وہ پیڑ جس میں پھول ہوں نہ پھل

انسان غیروں سے ملی عزت
اور اپنوں سے ملی ذلت کبھی نہیں بھولتا

ہم سب رہتے تو ایک ہی دنیا میں ہیں
لیکن سب کی دنیا الگ الگ ہے

انسان جب زندگی کے امتحانوں سے گزر کر پتھر
ہوجاتا ہے تو کوئی دل دکھا بھی دے تو برا نہیں لگتا

جو دل کے سچے ہوتے ہیں
وہ اکثر اکیلے ہوتے ہیں

وقت گہرے سمندر میں گرا ہوا موتی ہے
جس کا دوبارہ ملنا نہ ممکن ہے

50 Quotes To Change Your Life 21 to 30

محبت تو اک احساس ہے
جس سے ہو جائے، بس وہی خاص ہے

زندگی کی لڑائی اکیلے ہی لڑنی پڑتی ہے
لوگ صرف تسلی دیتے ہیں ساتھ نہیں

غصے کے وقت تھوڑا رک جائیں اور غلطی کے
وقت تھوڑا جھک جائیں زندگی آسان ہو جائے گی

جن میں تنہا چلنے کے حوصلے ہوتے ہیں
ایک دن انہی کے پیچھے قافلے ہوتے ہیں

آگ لگانے والوں کو کہاں خبررُخ
ہواؤں نے بدلہ توخاک وہ بھی ہونگے

کچھ لوگ مسکراہٹیں بکھیر کر بھی یہ احساس
نہیں ہونے دیتے کہ وہ اندر سے مر چکے ہیں

کہنے والوں کا کچھ نہیں جاتا
سہنے والے کمال کرتے ہیں

احسان کی خوبی یہ ہے کہ اسے جتایا نہ جائے

ہمیشہ سمجھوتا کرنا سیکھو کیونکہ تھوڑا سا جھک جانا
کسی رشتے کو ہمیشہ کیلئے توڑ دینے سے بہتر ہوتا ہے

کبھی ہوا تو کبھی خاک رہگزر ہونا
میرے نصیب میں لکھا تھا دربدر ہونا

50 Quotes To Change Your Life 31 to 40

جن سے محبت کی جاتی ہے انہیں چھوڑا تو جاسکتا ہے
مگر بانٹا کسی قیمت پر نہیں جاسکتا

جب غرض ہوئی تب پوچھ لیا
جب وقت ملاتب یاد کیا
اب اور حقیقت کیا لکھوں؟
اس دور کے مخلص یاروں کی

جو تمہارے اوصاف بیان کرے جو تم میں نہ ہوں
وہ تمہارے ایسے عیب بھی بیان کرے گا جو تم میں نہیں

ماں کی دعا وقت تو کیا
نصیب بھی بدل دیتی ہے

وہ لفظ ڈھونڈ رہا تھا لرزتے ہونٹوں سے
ضعیف باپ نے بیٹے سے بات کرنی تھی

محبّت کرنا انسان کے بس میں نہیں ہوتا
مگر محبّت کو نبھانا انسان کے بس میں ہوتا ہے

اندھی محبّت ہو یا اندھا اعتماد دونوں انسان کو گہری کھائی میں گرا دیتے ہیں

عجیب فلسفہ ہے کہ لفظوں سے ہی خاموشی ٹوٹتی ہے
اور لفظ ہے خاموش کرا دیتے ہیں

وقت کے ساتھ ساتھ عادتیں بدلی ہیں
برے کل بھی نہیں تھے شریف آج بھی نہیں ہیں

اگر لوگوں کو عزت دینا اور معاف کرنا تمہاری
کمزوری ہے توتم دنیا کے سب سے طاقتور انسان ہو

50 Quotes To Change Your Life 41 to 50

ان لوگوں کو کھونے سے ڈررو جن کے نزدیک دوستی کے رشتے
خون کے رشتوں سے زیادہ عزیز ہوتے ہیں

،کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے سو بار سوچ لو
لیکن جب فیصلہ لے لو، اس پہ ڈٹ جاؤ۔۔

کسی انسان کو دکھ دینا اتنا ہے آسان ہے جتنا سمندر میں
پتھر پھینکنا مگر یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ پتھر کتنی گہرائی میں گیا ہے

اچھے لوگوں کا تمہاری زندگی میں آنا تمہاری قسمت ہوتی ہے
اور انہیں سنبھال کے رکھنا تمہارا ہنر

صبر ایک ایسی سواری ہےجو اپنے سوار کوکبھی گرنے نہیں دیتی
نہ کسی کے قدموں میں , نہ کسی کے نظروں میں

لفظ انسان کے غلام ہوتے ہیں مگر صرف بولنے سے پہلے تک
بولنے کے بعد انسان اپنے الفاظ کا غلام بن جاتا ہے

جو تمہاری خاموشی سے تمہاری تکلیف کا اندازہ نہ کر سکے اس
کے سامنے زبان سے اظہار کرنا صرف لفظوں کو ضائع کرنا ہے

زندگی استاد سے زیادہ سخت ہوتی ہے، استاد سبق دے کر امتحان لیتا ہے
اور زندگی امتحان لے کر سبق دیتی ہے

اپنے دل کو اس وقت تک توڑتے رہو
جب تک یہ کھل نہ جائے۔

بوجھ اٹھانے والا کسی پہ بوجھ بننا پسند نہیں کرتا۔

TAGS: Life QuotesUrdu Quotesاردو اقوال

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form

تازہ تحریریں

Web Design & Development Services
Get the best hosting service now for your website