50+ Best Birthday Wishes in Urdu

Top-50+Best-Birthday-Wishes-in-Urdu

پیارے دوستو، یہاں آپ اردو میں سالگرہ کی مبارکباد کے اشعار پڑھ سکتے ہیں۔ سالگرہ کے دن، ہم بر تھ ڈے گرل یا بوائے کو ڈھیروں نیک خواہشات دیتے ہیں تاکہ اس کی زندگی میں نیا سال خوشیوں سے بھرا ہو۔ ہر مشکل اور پریشانی اس سے دور ہو۔ اللہ اسے لمبی زندگی عطا فرمائے۔ اگر آپ بھی ان تمام دعاؤں کو نئے انداز میں اس تک پہنچانا چاہتے ہیں تو ہماری سالگرہ کی شاعری پڑھیں۔

Birthday Wishes

سا لگرہ کی خواہشات

ہمیں امید ہے کہ آپ اسے پسند کریں گے اور بر تھ ڈے گرل یا بوائےکے ساتھ اس کو شئیرکریں گے۔

Birthday Wishes 1 to 10

ماں کی دعا نہ باپ کی شفقت کا سایا ہے
آج اپنے ساتھ اپنا جنم دن منایا ہے

منہ زور زمانوں کی ذرا کھینچ لے باگیں میرے کسی بچھڑے ہوئے کی سالگرہ ہے

کیک یونہی نہیں کٹ جاتا یوم سالگرہ پہ
موم کے روم روم کو جلنا ہوتا ہے پہلے

خزاں کی رت ہے جنم دن ہے اور دھواں
اور پھول ہوا بکھیر گئی موم بتیاں اور پھول

گھرا ہوا ہوں جنم دن سے اس تعاقب میں
زمین آگے ہے اور آسماں مرے پیچھے

میں آپ کی سچی دوستی کا مشکور ہوں۔ امید ہے کہ آپ کی سالگرہ حیرت انگیز ہے کیونکہ آپ میرے بہترین دوست ہیں۔ امید اور لازوال خوشی ۔ سالگرہ مبارک ہو میرے سب سے اچھے دوست

تم نے مجھے خوش دیکھا ہے، تم نے مجھے اداس دیکھا ہے،
تم نے مجھے معقول دیکھا ہے، تم نے مجھے پاگل دیکھا ۔
میں نے ہمیشہ یہ نہیں کہا ہو گا، لیکن آپ سب سے زیادہ محبوب ہیں.
سالگرہ مبارک ہو ۔

مجھے امید ہے کہ آپ اپنے خاص دن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
ہو سکتا ہے کہ زندگی آپ کے لیے آنے والے بہترین دن لاتی رہے۔

Birthday Wishes 11 to 20

جیسے جیسے آپ ایک سال بڑے ہو جاتے ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ خُدا آپ کو برکتوں اور احسانات سے نوازے۔
!ہر وہ چیز حاصل کی جاسکتی ہے جس کے لیے آپ اپنا دل لگاتے ہیں۔ میں محبت اور خواہشات بھیج رہا ہوں

خوشی سے بیتا ہر دن ہر سہانی رات ہو جس طرف
آپ کے قدم پڑیں وہاں پر پھولوں کی برسات ہو۔

جن کے ساتھ آپکی مہک اُٹھے زندگی ہمیشہ آپکے ساتھ وہ اِنسان رہے

ہر دن سے پیارا لگتا ہے ہمیں یہ خاص دن ہم جسے بتانا نہیں چاہتے آپ بن
ویسے تو دل دیتا ہے سدا ہی دعا آپ کو پھر بھی کہتے ہے مبارک ہوں جنم دن آپ کو

ایک ایسا دوست جس کی سوچ بھی آپ سے ملتی ہو نعمت ہے

غلط فہمی تھی کہ اپنے بہت ہیں مُڑ کر دیکھا تو سایہ ہم سفر نِکلا

دوست کیا خوب وفاؤں کا صِلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں

جلتا ہوں روز شام کو گھر کے دئیے کے ساتھ
مجھ بے خبر کو دوستو کچھ آگہی تو ہے

گو زرا سی بات پر برسوں کے یارانےگئے
لیکن اتنا تو ہُوا کُچھ لوگ پہچانے گئے

دشمن ہماری ہار پہ خوش تھے بہت میاں
لیکن ہمارے دوست بھی کم خوش نہیں رہے

Birthday Wishes 21 to 30

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست نا صح
کوئی چارہ ساز ہوتا ،کوئی غم گسار ہوتا

تو ہر پل یونہی ہنسا کرے
پھولوں کی مانند کِھلا کرے
تیری زندگی میں کوئی غم نہ ہو
تیری آنکھ کبھی نَم نہ ہو

کب وہ سُنتا ہے کہانی میری اور پھر وہ بھی زُبانی میری

میری دوستی کا باغ چھوٹاسہی مگر
پھول سارےگُلاب رکھتا ہوں
کم ضرور ہیں، مگر جو دوست
رکھتا ہوں لا جواب رکھتا ہوں

دوستی کا تحفہ ہر کسی کو نہیں مِلتا
یہ وہ پھول ہے جو ہر باغ میں نہیں کھلتا
اِس پھول کو کبھی ٹوٹنے مَت دینا
کیونکہ ٹوٹا ھُوا پھول پھر نہیں کھلتا

دل سے خیالِ دوست بھلایا نہ جائے گا
سینے میں داغ ہے کہ مٹایا نہ جائے گا

دنیا کے پر فریب و رنگین حسار میں
اک دن گزر گیا ہے میری زندگی کا اور

چاند تنہا دکھائی دیتا ہے کیا
ستاروں سے دوستی نہ رہی

پرانے شہر کے منظرنئے لگنے لگے مجھ کو
تیرے آنے سے کچھ ایسی فضائے شہر بدلی ہے

Birthday Wishes 31 to 40

یہی دعا ہے خدا سے کہ کاش لگ جائے
میری حیات کے لمحوں کی زندگی تجھ کو

خدا نہ کرے کہ افسردہ ہو تم کبھی وقت کی
بہاریں ہمیشہ تمہارے من کے انگن میں
خوشیوں کے پھول کھلاتی رہیں اور تم ان
پھولوں کو دھیرے دھیرے چنتی رہو۔ ۔

یہ دعا ہے رب کریم سے ہر لمحہ خوشیوں کا نزول ہو
بس اک زرا تیرے لب ہلیں اور ہر دعا قبول ہو۔

زندگی بھر نہ پڑے غم کاسایہ تم پر
میرے ہونٹوں پہ دعاؤں کے سوا کچھ بھی نہیں

مہکے صدا بہار کی صورت تیرا وجود
تو مسکرائے شام کی رعنائیوں کے ساتھ

میرا لفظ لفظ دعا ہے میرے
آنسوؤں سے دھلا ہے تجھے گرد
غم بھی نہ پڑ سکے تجھے آئنوں کا
سفر ملے تجھے زندگی کی سحر ملے

صدا خوش رہے تو صدا مسکرائے مقدر تیرا تجھ کو اونچا آڑائے
مراد اپنے دل کی تو غم پائے نہ خود سے تو روئے نہ کوئی تجھ کو رلائے

کتنا حسین دن ہوگا جب دنیا میں آئے تم
اتنے ہی خوش ہوں گے سب جتنے کہ آج ہم

جی چاہتا ہے پوری دنیا نثار دوں سارے
جہاں کی خوشیاں تیرے قدموں میں ڈال دوں

Birthday Wishes 41 to 50

یہ تحفہ ہے تیرے جنم دن کا یہی ہے پھول چاہت
کے لبوں پہ کچھ دعائیں ہیں کچھ آنسو محبت کے۔ ۔

صدائیں ناز کریں تجھ نصیب اتنا ہو بلند تیرا
قسمت اپنی بدل ڈالے جو تیری تقدیر کو چھو لے

پھول بھی ہیں بہت حسین مگر
تم پھولوں سے بھی خوبصورت ہو
کہ تمہارے اس رنگ و روپ و بے انتہا حسن کے آگے
میری جان کسی اور کے خوبصورت ہونے کی مجال ہی نہیں

تمہاری سالگرہ پر دُعا ہے یہ میری
کہ ایسا روزِ مبارك بار بار آئے
تمہاری ہستی ہوئی زندگی کی راہوں میں
ہزاروں پُھول لُٹاتی ہوئی بہار آئے

TAGS: Birthday WishesHappy Birthdayسالگرہ مبارک

Leave a Comment

سوشل میڈیا پر رابطہ کریں

ہفتہ وار نیوز لیٹر

Subscription Form