Sahih Bukhari is one of the most authentic books of hadith after the Holy Quran. This collection of ahadees from Sahih Bukhari in Urdu will help you understand the teachings of Prophet Muhammad(PBUH).

:حضرت انس بن مالک رضى الله عنه سے روایت ہے، رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا
جو شخص اپنی عمر ميں درازی اور رزق میں برکت کا خواہش مند ہو اس کو چاہئے کہ والدین کے ساتھ بھلائی اور صلہ رحمی کرے۔

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر
نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے)

حضرت عبد الله بن عباس رضى الله عنہما سے روایت ہے حضور صلى الله عليه وسلم
نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے والدین کو رحمت کی نگاہ سے دیکھے گا اللہ تعالی
اس کے بدلے میں اسے حجِ مبرور ومقبول کا ثواب عطا کریں گے۔

:حضرت عائشہ رضى الله عنہا سے روایت ہے نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا
تین چیزوں کی طرف دیکھنا عبادت ہے: ماں باپ کے چہرے کی طرف، قرآن کی طرف، اور سمندر کی طرف۔

:حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنه سے روایت ہے، رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا
, اس شخص کی نماز اللہ کے یہاں مقبول نہیں ہوتی جس کے ماں باپ اس سے ناراض ہوں
الا یہ کہ ماں باپ اس پر جبر وتشدد اور ظلم وزیادتی کر رہے ہوں۔

:حضرت زبیر بن عوام رضى الله عنه فرماتے ہیں: تورات میں یہ بات لکھی ہوئى ہے کہ
، اپنے باپ کو گالی دینے والا ملعون ہے، اور سنگِ میل کو بدلنے والا ملعون ہے
اور اللہ کے راستے سے لوگوں کو گمراہ کرنے والا بھی ملعون ہے۔

رسول اللہ صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے کہ: تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے
جو اپنی بیوی کے لیے سب سے بہتر ہو، اور میں اپنی بیویوں کے لیے سب سے بہترہوں۔

:حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضى الله عنه سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا
بہت زیادہ بچہ جننے والی عورتوں سے نکاح کرو، میں تمہاری وجہ سے قیامت کے دن دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔

:حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنه سے روایت ہے: نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا
جس مسلمان کے تین نابالغ بچے مر جائیں وہ جہنم میں نہیں جائے گا، اور اگر چلا بھی جائے
تو بس اتنی دیر کے لیے جائے گا جس سے اللہ تعالی كى قسم پوری ہو جائے۔

:حضرت انس رضى الله عنه سے روایت ہے کہتے ہیں: رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ارشادفرمایا
اگر نافرمان بیٹے کے ماں باپ یا ان دونوں میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے اور یہ بیٹا ان کے
لیے برابر دعا واستغفارکرتا رہے تو اللہ اس کو فرماں بردار بندوں میں لکھ دیتا ہے۔

:سیدنا ابوشریح رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں ہے، اللہ کی قسم وہ
مومن نہیں ہے۔” دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہ! وہ کون شخص ہے؟ تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو۔

:سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا :
کم عمر والا بڑی عمر والے کو اور چلنے والا شخص بیٹھے ہوئے شخص کو اور کم آدمیوں
کی جماعت زیادہ آدمیوں کی جماعت کو سلام کرے۔

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ چکائے (یعنی احسان کے بدلے
احسان کر دے) بلکہ صلہ رحمی کرنے والا (رشتہ ناتا جوڑنے والا) وہ ہے جو اپنے ٹوٹےہوئے رشتہ کو جوڑے۔

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا
کہ اسلام کا کون سا کام بہتر ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ (محتاجوں کو) کھانا کھلانا اور جس
کو تو جانتا پہنچانتا ہو اور جس کو نہ جانتا پہچانتا ہو، غرض سب (مسلمانوں) کو سلام کرنا۔

:سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرتے تھے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ بڑا تحمل والا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ عرش عظیم کا رب ہے
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے۔

:سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لوگ ہمیشہ نیکی پر رہیں گے جب تک کہ وہ جلد افطار کرنے میں جلدی کیا کریں گے۔

امیرالمؤمنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں نے زمانہ جاہلیت میں یہ نذر کی تھی
کہ ایک رات کعبہ میں اعتکاف کروں گا (تو آیا اس نذر کو پورا کروں یا نہیں؟)
تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تم اپنی نذر کو پورا کرو۔

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کے لیے
کھجوروں کا یا “ جو” کا ایک صاع مسلمانوں میں سے ہر غلام اور آزاد اور مرد اور عورت اور بچے اور
بڑے سب پر فرض فرمایا اور لوگوں کو نماز (عید) کے لیے نکلنے سے پہلے اسے ادا کر دینے کا حکم دیا ہے۔

۔ وہیب نے کہا : ہمیں خالد حذاء نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی کہ جب لوگ زیادہ ہو گئے تو انہوں
نے گفتگو کی کہ وہ علامت مقرر کریں …. آگے ( عبد الوہاب ) ثقفی کی حدیث کے مانند ہے ، فرق صرف
اس قدر ہے کہ اس ( وہیب ) نے ( ينوروا نارا ’’آگ روشن کریں ‘ ‘ کی جگہ ) يوروا نارا ’’آگ جلائیں ‘ ‘ کہا ۔

ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کے لیے کمربستہ ہو جاتے اور (ان راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم
خود بھی) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص جھوٹ بولنا اور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ کو اس بات کی کچھ
پرواہ نہیں کہ وہ (روزہ کا نام کر کے) اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔

سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر کے روز دن
چڑھنے دیتے تھے یہاں تک کہ چند کھجوریں کھا لیتے (یعنی نمازعید سے پہلے)۔
ایک دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم طاق کھجوریں کھاتے تھے۔

:سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب قریش نے مجھے (معراج کے بارے میں) جھٹلایا تو میں حطیم (کعبہ) میں کھڑا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے کر دیا (حجاب اٹھا دیا) پس میں نے اسے دیکھ کر قریش سے اس کی علامات بیان کرنا شروع کر دیں۔

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا: “ اللہ تعالیٰ چور پر لعنت کرے (کم بخت) انڈا چراتا ہے تو
اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے تو بھی اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: “ بدترین خلقت وہ
لوگ ہیں جو اس وقت زندہ ہوں گے کہ جب قیامت آ جائے گی۔

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال
کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل پسند ہے؟ فرمایا: “ ایسا عمل جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔”

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ اس شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے کام لے۔

رسولﷺ کا ارشاد ہے:تم جہاں ہو اپنے دل میں اللہ کا خوف
رکھواور گناہ کے بعد نیکی کر لیا کرو کہ نیکیا ں اس گناہ کو مٹا دے گی۔

رسول اللہﷺنے فرمایا بہت جلد قبول ہونے والی دعا
یہ ہے کہ انسان کسی غیر موجود کے لئے غائبانہ دعا کرے۔

ربعی بن حراش سے روایت ہے انہوں نے سنا سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے وہ خطبہ
پڑھ رہے تھے کہتے تھے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے:مت جھوٹ
باندھو میرے اوپر۔ جو کوئی میرے اوپر جھوٹ باندھے گا وہ جہنم میں جائے گا۔

امام مسلم رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی اسناد سے روایت کیا سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ اور
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی وہی
حدیث جو اوپر گزری کہ جو شخص مجھ سے حدیث نقل کرے اور وہ سمجھتا ہو کہ یہ جھوٹ ہے تو وہ خود جھوٹا ہے)۔
TAGS: Ahadees•Islam Info•احادیث•اسلامی معلومات
Leave a Comment